7500سال پرانی خاتون کی کھوپڑی سے اس کا نیاچہرہ تخلیق

7500سال پرانی خاتون کی کھوپڑی سے اس کا نیاچہرہ تخلیق

سائنسدانوں نے 7500سال پرانی خاتون کی کھوپڑی سے اس کا نیاچہرہ تخلیق کردیا

میڈرڈ(نیٹ نیوز) ۔تفصیلات کے مطابق زمانہ قدیم کی خاتون کی کھوپڑی 1996میں سپین کے سرحدی علاقے میں ایک غار سے ملی تھی جس کا ڈین این اے کیا گیا اورمکمل تحقیقات کے بعد سائنسدانوں کا کہناتھا کہ اس خاتون کی عمرمرنے کے وقت 30سے 40سال کے درمیان ہوگی ،یہ ترک نژاد ہوگی اور جبرالٹرکے علاقے میں رہتی ہوگی ۔ سائنسدانوں نے ڈی این اے رپورٹس کی مدد سے 6ماہ کی کوشش کے بعد اس کا چہرہ تخلیق کیا اور اس خاتون کو ’’ کالپیا‘‘ کا نام دے دیا۔ سائنسدانوں کی کہناہے کہ 1991میں ہالینڈ سے ملنے والی کھوپڑیوں پر بھی تحقیق جاری ہے اور ان کے چہرے تخلیق کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی جس پر ابتدائی کام کرلیاگیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں