موٹے لوگوں پر طنز کرنا بھی موٹاپے کا ایک سبب
دنیا بھر میں عام لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ بھاری بھر کم افراد یا جن افراد کا وزن زیادہ ہوتا ہے
لندن (نیٹ نیوز)وہ سست اور بیمار ہوتے ہیں۔اضافی وزن والے افراد کو کچھ لوگ طنز کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اپنے اور خاندان کیلئے وزن بھی قرار دیتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ وہ بیمار ہیں۔ موٹے افراد کے ساتھ اپنائے جانے والے ایسے روئیے کو سائنسدانوں نے خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے بھی موٹاپے کا ایک سبب قرار دیا ہے ۔تحقیق کے مطابق تنقید کی وجہ سے موٹے افراد میں اعتماد اور قوت کا فقدان پایا جاتا ہے جس سے وہ ذہنی طور پر متاثر ہوتے ہیں ۔