400میل فی گھنٹہ کی رفتارسے اڑنے والی ’’موٹرسائیکل‘‘
امریکی کمپنی نے اڑنے والی موٹرسائیکل تیارکرنے کی ٹھان لی اور اس کیلئے 20لاکھ ڈالر ( 31کروڑ23لاکھ 70ہزارپاکستانی روپے )مختص کردئیے ہیں
لاس اینجلس (نیٹ نیوز)امریکی کمپنی نے اڑنے والی موٹرسائیکل تیارکرنے کی ٹھان لی اور اس کیلئے 20لاکھ ڈالر ( 31کروڑ23لاکھ 70ہزارپاکستانی روپے )مختص کردئیے ہیں۔ماہرین کاکہناہے کہ اڑنے والی موٹرسائیکل 15ہزار فٹ کی بلندی تک جاسکے گی اور 400میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی ،اس کا نام ’’تفریحی بائیک‘‘ رکھاگیاہے ۔اس کے دوماڈلز بنائے جائیں گے ،ایک کمرشل استعمال کیلئے ہوگا جبکہ دوسرا فوجی مقاصد اور حکومتی استعمال کیلئے بنایاجائیگا۔ کمپنی نے موٹرسائیکل کے ڈیزائن کی گرافک فوٹوز جاری کردی ہیں ۔