جیٹ پاور ونگ سوٹ پہن کر بلند ترین غارسے گزرنے کا کارنامہ

 جیٹ پاور ونگ سوٹ پہن کر بلند ترین غارسے گزرنے کا کارنامہ

کچھ منفرد کر دکھانا ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ کھیل ہے ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں نظر آنیوالے 2نوجوانوں کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جا سکتا ہے

شنگھائی (نیٹ نیوز)کچھ منفرد کر دکھانا ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ کھیل ہے ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں نظر آنیوالے 2نوجوانوں کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جا سکتا ہے ۔فرانسیسی نوجوان ونسنٹ فلپ ریفٹ اور فریڈرک یووس فوگین چین کے شہر ژیانگ جیاجی کے پہاڑ تیان من پر پہنچے اور جیٹ پاور ونگ سوٹ پہن کر ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف ونگ سوٹ جمپنگ کا شوق پورا کیا بلکہ 240میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیان من کی بلند ترین قدرتی غار سے گزرنے کا کارنامہ انجام دیکردیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں