24سال تک طیاروں کی صفائی کرنیوالاابوبکرپائلٹ بن گیا

24سال تک طیاروں کی صفائی کرنیوالاابوبکرپائلٹ بن گیا

نائیجیریا میں طیاروں کی صفائی کرنے والے شخص نے کام کے ساتھ تعلیم کو جاری رکھا

ابوجا(نیٹ نیوز)اور آج وہ پائلٹ بن گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق محمد ابوبکر کو24سال قبل نائیجیریا کے سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ میں کلینر کے طور پر بھرتی کیا گیا جس کے بعد اُس نے انتھک محنت اور جانفشانی سے کام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ابوبکر نے کام کے ساتھ اپنی تعلیم کو جاری رکھا اور پائلٹ بننے کیلئے کالج میں داخلہ لیا، ہر سال امتیازی نمبروں سے کامیابی سمیٹنے کے بعد نائیجیرین شہری نے جہاز اڑانے کا امتحان دیا اور اس میں بھی وہ سرخرو رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں