سمارٹ فون چہرے پر چوٹ لگنے کی سب سے بڑی وجہ بن گیا
ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کے مطابق سیل فون سے چہرے پر زخموں اور چوٹ لگنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔
نیوجرسی(نیٹ نیوز)یہ تحقیق جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہوئی ہے جس میں ایک غیرمعمولی واقعہ بتایا گیا ہے کس طرح ایک خاتون کے چہرے پر سخت کیسنگ والا فون گرا اور ان کی ناک کی ہڈی پر گہرا زخم آگیا ۔رٹ گرز نیوجرسی میڈیکل سکول کے ڈاکٹر بورس پیشکوور نے گزشتہ 20 برس سے جو ڈیٹا جمع کیا ہے اس کے مطابق 2006 سے ایسے واقعات میں اضافہ ہوا جب سمارٹ فون مشہورہواتھا۔