نوجوان کے پیر کی انگلی ہاتھ کے انگوٹھے کی جگہ لگادی گئی
امریکی شہر کارسن کے ایک نوجوان کے ہاتھ کا انگوٹھا کٹ گیا
کارسن(نیٹ نیوز)امریکی شہر کارسن کے ایک نوجوان کے ہاتھ کا انگوٹھا کٹ گیا تو ڈاکٹروں نے اس کی اجازت سے اس کے ایک پیر کی انگلی کاٹ کر ہاتھ کے بریدہ انگوٹھے کی جگہ لگادی۔میڈیارپورٹس کے مطابق نوجوان ایڈن ایڈکنز اپنی دوست کیلئے لکڑی کا ایک تحفہ تراش رہے تھے کہ اچانک برقی آری ان کے ہاتھ پر چل گئی اور ان کا انگوٹھا کٹ کر الگ ہوگیا ۔ ہسپتال میں ڈاکٹرزنے فوری پلاسٹک سرجری اور مائیکرو سرجری کے ذریعے پاؤں کی انگلی کو ہاتھ کے انگوٹھے کی جگہ لگادیا اوررگوں کو آپس میں ملادیا،جس سے اس میں حرکت آگئی۔