بھارتی سیاست نہیں روکنی تو آئی سی سی کوبند کیا جائے :سعید اجمل
لاہور(سپورٹس ڈیسکسابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کو سیاست سے نہیں روک سکتے تو آئی سی سی کو بند ہوجانا چاہیے ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ آئی سی سی فیئر اینڈ لو کرکٹ کے ساتھ فیصلے کرے ، فیئر فیصلہ کریں گے تو وہ ہی ہوگا جو پاکستان اور دیگر کرکٹ بورڈ چاہتے ہیں، ایک ملک کی مرضی پر دنیا کی کرکٹ نہیں چل سکتی۔سعید اجمل کا کہنا تھا کہ پوری دنیا پاکستان آکر کھیل رہی ہے تو بھارت کو کیا درد ہے جو وہ پاکستان نہیں آتا۔