سپر لیگ، سیالکوٹ کے کپتان ،ممکنہ سکواڈ بارے اہم خبر
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سپر لیگ کے رواں سیزن میں شامل ہونے والی نئی ٹیم سیالکوٹ کے کپتان اور ممکنہ سکواڈ سے متعلق فرنچائز مالک نے اہم اشارے دے دئیے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے اونر حمزہ مجید نے بتایا کہ اس ماہ کے آخر تک پلئیرز ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔حمزہ مجید نے کہا کہ بابر اعظم کو ٹیم میں شامل کرنا سب کی خواہش ہے ۔ ان کا کہنا تھا چھ سے سات آسٹریلین کرکٹرز ڈرافٹنگ کیلئے رجسٹر ہو چکے ہیں جن میں سے تین سے چار کھلاڑیوں کی سیالکوٹ سکواڈ میں شمولیت کی امید ہے ۔فرنچائز مالک کا کہنا تھا کہ ٹیم کی ترجیح پاکستان کی موجودہ پلیئنگ الیون کے کھلاڑیوں کو شامل کرنا ہے تاکہ مضبوط اور متوازن سکواڈ تشکیل دیا جا سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیالکوٹ فرنچائز کا فوکس لوکل ٹیلنٹ کو آگے لانا اور انہیں بڑا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جبکہ سیالکوٹ کے نوجوان کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔