بنگلادیشی گلوکار کی شادی 1سال بھی نہ چل سکی، علیحدگی ہوگئی

بنگلادیشی گلوکار کی شادی 1سال بھی نہ چل سکی، علیحدگی ہوگئی

ڈھاکہ(شوبز ڈیسک)بنگلادیشی گلوکار و اداکار تحسن خان اور میک اپ آرٹسٹ روزا احمد کی شادی ایک سال بھی برقرار نہ رہ سکی، دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق دونوں گزشتہ چند ماہ سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور رشتہ ٹوٹنے کے قریب ہے ۔تحسن خان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور روزا جولائی کے اختتام سے الگ رہ رہے ہیں،ذاتی زندگی پر بات نہیں کرنا چاہتے ، تاہم شادی کی سالگرہ سے متعلق غلط خبروں پر وضاحت ضروری ہو گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں