امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ التوا کا شکار، بھارت کو نئی منڈیوں کی تلاش

امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ التوا کا شکار، بھارت کو نئی منڈیوں کی تلاش

نئی دہلی(دنیامانیٹرنگ)امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ التوا کا شکار ہونے کے بعد بھارت نے نئی منڈیوں کی تلاش شروع کر دی۔

ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کے بعد بھارت نے برطانیہ کے ساتھ اہم معاہدہ کیا۔ یورپی یونین، میکسیکو اور دیگر عالمی مارکیٹوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں،جرمن چانسلر بھی تجارتی معاملات پر بات چیت کیلئے 15 فروری کو بھارت کا دورہ کریں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بھارت کیلئے برآمدات کو بڑھانے اور نئے تجارتی مواقع پیدا کرنے میں اہم ثابت ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں