اہلیہ سے سوشل نیٹ ورک پر محبت ہوئی :کامران جیلانی

اہلیہ سے سوشل نیٹ ورک پر محبت ہوئی :کامران جیلانی

کراچی (آئی این پی)اداکار کامران جیلانی نے اپنی محبت اور شادی کی کہانی بیان کردی۔ ایک پروگرام میں کامران جیلانی نے بتایا کہ میری ملاقات اپنی اہلیہ سے انٹرنیٹ پر سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ اورکٹ کے ذریعے ہوئی تھی۔

کامران جیلانی کے مطابق اورکٹ پر بات چیت کے دوران دونوں کے درمیان دوستی ہوئی، جس کے بعد نمبرز کا تبادلہ ہوا، اس وقت میری اہلیہ راولپنڈی اسلام آباد میں رہتی تھیں جبکہ میں خود کراچی میں مقیم تھا، بعد ازاں میں اسلام آباد گیا اور وہاں ملاقات ہوئی، پھر میری اہلیہ کراچی آئیں جہاں دوبارہ ملاقات ہوئی اور یوں صرف سات ماہ کے اندر دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔ اچھی بیوی انسان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لے کر آتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں