میکسیکومیں سینکڑوں سانتاکلاز کی 5کلومیٹر تک دور،شانداررقص

 میکسیکومیں سینکڑوں سانتاکلاز کی  5کلومیٹر تک دور،شانداررقص

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں اور اس حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے

میکسیکوسٹی (نیٹ نیوز)دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں اور اس حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔میکسیکو میں بھی کرسمس کی مناسبت سے سانتا کلاز ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں سانتا کلاز نے شرکت کی۔اس دلچسپ سانتا کلاز ریس میں بچوں، بڑوں اور بزرگوں سمیت سینکڑوں افراد نے سفید اور لال رنگ اور کچھ نے سبز رنگ کے مخصوص لباس زیب تن کئے اور پانچ کلو میٹر تک دوڑ لگائی اور رقص کا شاندار مظاہرہ کر کے اس دلچسپ ریس کو خوب انجوائے کیا۔ریس کی کئی ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں