لڑکی کو سمندر میں پھینکا ہواخط 36سال بعد واپس مل گیا
امریکی لڑکی کوبوتل میں بند کرکے سمندر میں پھینکا گیا اپناخط 36سال بعد واپس مل گیا۔11سالہ لڑکی جینی براؤن نے 14مئی 1983کو ایک خط لکھا
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی لڑکی کوبوتل میں بند کرکے سمندر میں پھینکا گیا اپناخط 36سال بعد واپس مل گیا۔11سالہ لڑکی جینی براؤن نے 14مئی 1983کو ایک خط لکھا اور اسے بوتل میں بند کرکے جانسٹن ساحل سے سمندر میں پھینک دیا، یہ بوتل سفرکرتی ہوئی میسی چوٹس کے کیپ کوڈ ساحل پر جاپہنچی، جہاں جوزا مینڈس نامی شخص اپنے والد کے ساتھ ساحل پر موجود تھے کہ اس بوتل پر نظر پڑگی۔جوزامینڈس نے خط اور بوتل کی تصویر انٹرنیٹ پرشیئر کی ،جسے جینی کی بہن نے پہچان لیا اور وہ خط اب 47سال کی ہوجانیوالی جینی کو واپس مل گیا۔