ایک ہوائی جہازسمیت 9ٹن دھاتیں کھانے والافرانسیسی شخص
فرانس کے ایک شہری میشیل لوتیتو کا من پسند کھانا ہوائی جہازتھا،اس شخص کو مین آف ایوری تھنگ بھی کہاجاتاتھا
فرانس (نیٹ نیوز) فرانس کے ایک شہری میشیل لوتیتو کا من پسند کھانا ہوائی جہازتھا،اس شخص کو مین آف ایوری تھنگ بھی کہاجاتاتھا۔15جون 1950کوفرانس میں پیدا ہونیوالا میشیل لوتیتو25جون 2007کو 57سال کی عمر میں چل بساتھا ،اس نے اپنی پوری زندگی میں تقریباً 9 ٹن دھاتیں کھائیں ۔لوتیتو بچپن سے ’’پیکا‘‘نامی مرض میں مبتلا تھا،یہ ایسا ذہنی مرض ہے جس میں انسان گندگی، پلاسٹک اور دھاتیں کھانا پسند کرتا ہے ۔ لوتیتونے اپنی زندگی میں 1ہوائی جہاز ،7ٹی وی ،6فانوس ،18سائیکلوں اور15ٹرالیوں سمیت کئی اشیاکھائی تھیں۔