بچے کو پیکٹ بند غذا کھلانے والی انوکھی اور سیانی بلی

بچے کو پیکٹ بند غذا کھلانے والی انوکھی اور سیانی بلی

پالتو بلیوں کے برعکس گلیوں میں رہنے والی بلیاں بھوک مٹانے کی خاطر وہ غذا بھی استعمال کرنے پر مجبور ہوتی ہیں

سیول(نیٹ نیوز)پالتو بلیوں کے برعکس گلیوں میں رہنے والی بلیاں بھوک مٹانے کی خاطر وہ غذا بھی استعمال کرنے پر مجبور ہوتی ہیں جو انہیں پسند نہیں ہوتی مگر جنوبی کوریا میں ایک بلی نے رضاکاروں کو اس وقت حیرت زدہ کردیا جب اس نے فراہم کیا گیا کھانا کھانے سے انکار کردیا ۔رضاکاروں نے کچھ دن بعد بلی کے منہ میں پیکٹ بند خوراک لٹکی دیکھی اور اگلے روزانہوں نے پیک فوڈ رکھا تو بلی فوراً آگئی اور پیکٹ کو دانتوں میں لے کردوڑ لگا دی۔ویرانے میں جاکر اس نے آواز نکالی تواس کا بچہ باہرنکل آیااوراس نے وہ خوراک بچے کو دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں