لال قلعہ ریسٹورنٹ کراچی کے نام پر لاہور میں قائم ہوٹل غیر قانونی قرار

لال قلعہ ریسٹورنٹ کراچی کے نام پر لاہور میں قائم ہوٹل غیر قانونی قرار

لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے کراچی شاہراہ فیصل پر واقع معروف ریسٹورنٹ لال قلعے کے نام کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے ڈیفنس لاہور میں کھولے گئے ریسٹورنٹ کو غیرقانونی قراردیا ہے اور لاہور ڈیفنس میں واقع اس نام کے ریسٹورنٹ کو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ’’لال قلعہ‘‘ کا نام استعمال کرنے سے روک دیا ہے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج لاہور کی عدالت میں دائر کی گئی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لال قلعہ کراچی رجسٹرڈ نام ہے جس کے استعمال کا اختیار صرف لال قلعہ کراچی کو ہی حاصل ہے،لال قلعہ کراچی کی انتظامیہ کی درخواست پر سماعت کے بعد ایڈیشنل جج لاہور نے فیصلہ سنا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں