میزان بینک و کارنداز کا کارپوریٹ وینڈر و ڈسٹری بیوٹر پروگرام کیلئے معاہدہ

میزان بینک و کارنداز کا کارپوریٹ وینڈر و ڈسٹری بیوٹر پروگرام کیلئے معاہدہ

میزان بینک اور کارنداز پاکستان نے مشترکہ طور پر کارپوریٹ وینڈر اور ڈسٹری بیوٹرپروگرام کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

کراچی (دنیا بز نس ڈیسک )میزان بینک اور کارنداز پاکستان نے مشترکہ طور پر کارپوریٹ وینڈر اور ڈسٹری بیوٹرپروگرام کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ اپنی طرزکے اس منفرد پروگرام کا مقصد چھوٹے کاروبار کی ترقی کیلئے سرمایہ فراہم کرنا ہے ۔معاہدے کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کیلئے 9ارب روپے مختص کیے جائیں گے ۔ اس پروگرام کو پاکستان میں اسی ایم ای فنانسنگ میں تیزی سے کمی کو مدِنظر رکھتے ہوئے تیار کیاگیا ہے ۔واضح رہے کہ2008-09 میں ایس ایم ای شعبے کو تجارتی بینکوں کی جانب سے فراہم کیا جانے والا قرضوں کا حجم 17 فیصد تھا جو2014-15 میں صرف 6فیصد تک رہ گیا تھا۔اس موقع پر کارندازپاکستان کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر اسد اظفر نے کہا کہ پاکستان میں ایس ایم ایز کیلئے طویل المدتی قرضوں تک رسائی باقی دنیا کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔پاکستان میں وسیع البنیاد اقتصادی اور روزگار کی ترقی کیلئے اہم ہے کہ اس کریڈٹ ٹرانزیکشن کو بین ا لاقوامی معیار کے ہم پلہ بنایا جائے ۔میزان بینک کے ڈپٹی سی ای او عارف الاسلام نے کہا کہ خوشی ہے کہ کارنداز پاکستان نے اس پروگرا کیلئے میزان کا انتخاب کیا۔ کارنداز پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئر مین ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا انحصار ایس ایم ایز کی ترقی پر ہے ۔ ایس ایم ایز کی سرمایہ تک رسائی اسے جدید پیداواری تکنیک ، ہنر مند انسانی وسائل کی خدمات کے حصول اور نئے آلات کی خریداری میں معاونت فراہم کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں