کڑ تما کا پھل کڑوا,فائدے بے شمار,کاشت اور تحقیق پر توجہ دینے کی ضرورت

کڑ تما کا پھل کڑوا,فائدے بے شمار,کاشت اور تحقیق پر توجہ دینے کی ضرورت

مربع کافی مشہور، بیج سے نکلا تیل بائیو فیول کے طورپر استعمال ہونے لگا،کیڑے مار ادویات کے طور پر بھی مفید

سلانوالی(اے پی پی )زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کڑ تماایک صحرائی بیل نماپودا ہے جس کی بیل تربوز کی بیل سے ملتی جلتی ہے پھل کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے لیکن ا س میں پروٹین کی کافی مقدا ر پائی جاتی ہے یہ بطورخوراک بھی کھائے جاتے ہیں ا س کا تیل نکا ل کر مختلف کامو ں میں استعمال کیاجاتا ہے کڑ تما بطور خورا ک استعمال کیاجاتا ہے جس میں ا س کا مربع کافی مشہور ہے ا س کے بیج سے تیل نکا ل کر بائیوفیول کے طورپر بھی استعمال کیاجاتا ہے ، ا س کی جڑیں بطور جراثیم کش استعما ل ہوتی ہے کڑ تما کے بیج سے انسولین حاصل کی جاتی ہے جو کہ شوگر کوروکنے اور ا س کے بہتر علاج کیلئے استعمال ہوتی ہے ا س کا پھل بہت اہمیت کا حامل ہے یہ بر یسٹ کینسر کو روکنے میں اہم کر دا رادا کرتا ہے کڑتما مختلف ادو یا ت میں استعمال ہوتا ہے بلکہ ا س کو اگانے میں زمین کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں بہتر ی آتی ہے یہ زمین کی زرخیزی کو بڑھاتا ہے کڑ تما کے پھل میں کیلشیم اور پروٹین کی کافی مقدار ہوتی ہے ا س کی جڑوں اور پتوں کا تیل مختلف فصلوں کے کیڑے ما ر ادو یا ت کے طور پر استعمال کیاجاتا ہے ۔کڑ تما کے پتوں سے یرقان کا علاج کیاجاتا ہے کڑ تما قدر ت کی ایک انمول نعمت ہے جومختلف بیماریوں کیلئے قدرتی اور بے حدسستا علاج ہے ضرورت ا س امر کی ہے کہ ا س پو دے کی زیاد ہ سے ز یاد ہ کاشت اور تحقیق پر زور دیاجا ئے تا کہ قد ر ت کی قیمتی نعمت سے فائد ہ اٹھایاجاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں