محکمہ زراعت پنجاب نے سورج مکھی کی کاشت کا شیڈول جاری کردیا
محکمہ زراعت پنجاب نے سورج مکھی کی پنجاب میں کاشت کا شیڈول جاری کردیا
لاہور(کامرس رپورٹر،اکنامک رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب نے سورج مکھی کی پنجاب میں کاشت کا شیڈول جاری کردیا ، سورج مکھی کاشت کیلئے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، پہلے حصے میں بہاولپور ،رحیم یار خان، خانیوال، ملتان، وہاڑی اور بہاولنگر شامل ہیں ، ان اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 31جنوری تک مقرر کیا گیا ہے ، دوسرے حصہ میں مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان ،لیہ ، لودھراں، راجن پور،بھکر شامل ہیں ، ان اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کاوقت10فروری تک مقرر کیا گیا ہے ۔