یوریا کھاد کی بوری کی قیمت 2040روپے ہو گئی
کھاد کی قیمتوں میں اضافہ سے زرعی اجناس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کا خدشہ
اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی سے بجٹ 2019-20کی منظوری کے بعد یوریا کھاد کی بوری کی قیمت میں 210روپے اضافہ ہو گیا ہے ۔ یوریا کھاد کی بوری کی قیمت 2040روپے ہو گئی ہے ۔ کھاد کی بوری کی پرانی قیمت 1830روپے مقرر کی گئی تھی۔ کھاد کی قیمتوں میں اضافہ سے زرعی اجناس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کا خدشہ ہے ۔جبکہ آنے والے دنوں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کا خدشہ ہے ۔