وزارت سائنس کے حکام کا ملائشیا میں Valyouآفس کا دورہ

 وزارت سائنس کے حکام کا ملائشیا میں Valyouآفس کا دورہ

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی حکومت پاکستان کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر طارق مسعود نے حال ہی میں کوالالمپور میں ٹیلی نار گروپ کے ذیلی مالیاتی ٹیکنالوجی ادارے Valyou کے دفتر کا دورہ کیا۔

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزارت سائنس و ٹیکنالوجی حکومت پاکستان کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر طارق مسعود نے حال ہی میں کوالالمپور میں ٹیلی نار گروپ کے ذیلی مالیاتی ٹیکنالوجی ادارے Valyou کے دفتر کا دورہ کیا۔ انہیں ملائشیا اور پاکستان کے صارفین میں ترسیلات زر کو فروغ دینے کیلئے ایزی پیسہ اور Valyou کے مابین شراکت داری کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر طارق مسعود نے ایزی پیسہ اور Valyou کے مابین شراکت داری کو سراہا۔ انہوں نے اس اقدام سے متعلق پاکستان میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ چیف سٹریٹجی اینڈ ٹرانسفارمیشن آفیسر جہانزیب خان نے کہا کہ ایزی پیسہ ان لاکھوں پاکستانیوں جن کے پاس روائتی بینکنگ چینلز تک رسائی نہیں ہے ، کو آسان اور سستے مالی ادائیگی کے حل فراہم کررہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں