آبنائے ہرمز بندش، عراق کی تیل برآمدات صرف 1کروڑ بیرل رہ گئیں
بغداد(اے ایف پی)عراق نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی برآمدات اپریل میں کم ہوکر صرف ایک کروڑ بیرل رہ گئیں۔
نئے عراقی وزیرِ تیل باسم محمد خدیر کے مطابق عراق پہلے ماہانہ 9 کروڑ 30 لاکھ بیرل تیل اس اہم گزرگاہ سے برآمد کرتا تھا، تاہم جنگی صورتحال اور ایرانی ناکہ بندی کے باعث برآمدات شدید متاثر ہوئیں۔ عراق نے متبادل راستوں کے طور پر ترکیہ کی بندرگاہ جیہان تک پائپ لائن استعمال کرنا شروع کردی ہے۔