اے آئی بوٹ بے قابو، 9سیکنڈمیں کمپنی کا ڈیٹا بیس اڑا دیا

اے آئی بوٹ بے قابو، 9سیکنڈمیں کمپنی کا ڈیٹا بیس اڑا دیا

لاہور(نیٹ نیوز)ایک اے آئی بوٹ اچانک بے قابو ہو کر صرف نو سیکنڈ میں ایک کمپنی کا پورا ڈیٹا بیس مٹا دیا۔

مصنوعی ذہانت لا یہ ایجنٹ دراصل کار رینٹل کمپنیوں کے سافٹ ویئر میں موجود خرابیاں ٹھیک کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، لیکن اس نے الٹا پوری کمپنی کا ڈیٹا ہی صاف کر دیا۔پاکٹ او ایس کے بانی جر کرین نے بتایا کہ سافٹ ویئر نے اپنی سکیورٹی حدود سے باہر جا کر یہ قدم اٹھایا۔انہوں نے ایکس(سابقہ ٹوئٹر) ایک پوسٹ میں لکھا کہ ان کے اے آئی ایجنٹ نے اپنی سکیورٹی حدود توڑتے ہوئے ان کا پروڈکشن ڈیٹا بیس اور اس کے بیک اپس دونوں ڈیلیٹ کر د یئے ۔یہ بوٹ ڈیجیٹل سسٹم اینتھروپک کے طاقتور اے آئی ماڈل کلاڈ اوپس 4.6 سے چل رہا تھا جسے پروگرامنگ کے میدان میں دنیا کے سب سے قابل اے آئی سسٹمز میں شمار کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں