بھارت:طوفانی ہوا نے شہری کو فضا میں اُڑا دیا،ویڈیو وائرل

بھارت:طوفانی ہوا نے شہری کو فضا میں اُڑا دیا،ویڈیو وائرل

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں آنے والے شدید طوفان نے ایک شخص کو ہوا میں اُڑا دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز آندھی کے دوران ایک شخص ٹین کے شیڈ کے ساتھ فضا میں بلند ہو جاتا ہے اور چند لمحوں بعد زمین پر آ گرتا ہے ، جبکہ موقع پر موجود افراد حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت ننھے میاں کے نام سے ہوئی ہے ، جو بریلی کے گاؤں ببیانہ کا رہائشی اور مزدور پیشہ شخص ہے ۔ ننھے میاں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دیگر مزدوروں کے ساتھ کام کر رہا تھا کہ اچانک موسم خراب ہو گیا، میں نے ساتھیوں سے کہا کہ تم لوگ شیڈ کو باندھو، میں اسے پکڑتا ہوں، لیکن تیز ہوا مجھے ٹین کے شیڈ سمیت اُڑا لے گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں