جاوید جعفری کی اہلیہ سے 16 کروڑ سے زائد کا پراپرٹی فراڈ

جاوید جعفری کی اہلیہ سے 16 کروڑ  سے زائد کا پراپرٹی فراڈ

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی اداکار جاوید جعفری کی اہلیہ حبیبہ جعفری مبینہ طور پر ایک بڑے پراپرٹی فراڈ کا شکار ہوگئی ہیں، جس میں ان سے 16 کروڑ 24 لاکھ بھارتی روپے سے زائد رقم ہتھیانے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔

ممبئی کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے اس کیس میں کاروباری شخصیت نشیت پٹیل کو گرفتار کرلیا جبکہ کھار پولیس سٹیشن میں درج ایف آئی آر میں بی ایم سی کے اسسٹنٹ کمشنر مہیش پاٹل سمیت مجموعی طور پر 6 افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں