حرا مانی کے بولڈ لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

حرا مانی کے بولڈ لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کے باعث خبروں میں آگئی ہیں، تاہم اس مرتبہ ان کا فیشن انتخاب شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے ۔

اداکارہ حال ہی میں اپنے ملبوسات کے برانڈ کی تشہیر کرتی دکھائی دیں۔حرا مانی نے اپنی نئی کلیکشن سے سلور نیٹ لہنگا زیب تن کیا، جس کا ڈیزائن خاصا ریویلنگ تھا۔ لباس کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ تو حاصل کی، مگر تعریف کے بجائے تنقید زیادہ سامنے آئی۔متعدد صارفین نے لباس کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا انداز پاکستانی ثقافتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا۔ بعض صارفین نے لباس کے ڈیزائن پر سخت تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کے انتخاب کو غیر ضروری طور پر بولڈ قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں