چین میں ریچھ کا لباس پہننے پر 15ہزار ڈالرز ملیں گے

چین میں ریچھ کا لباس پہننے پر 15ہزار ڈالرز ملیں گے

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے ایک چڑیا گھر کی جانب سے ریچھ کا لباس پہن کر زائرین کو محظوظ کرنے کے لیے ملازمین کی بھرتی کا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔۔

چین کے صوبہ ہینان کے شہر لووہے میں واقع چڑیا گھر نے ایک دلچسپ ملازمت کا اشتہار جاری کیا، جس میں افراد کو سیاہ ریچھ کا لباس پہن کر چڑیا گھر میں گھومنے اور آنے والے مہمانوں کے ساتھ تفریحی انداز میں وقت گزارنے کی دعوت دی گئی ہے ۔اشتہار کے مطابق منتخب امیدواروں کو سالانہ 1 لاکھ یوآن (تقریبا 15 ہزار امریکی ڈالرز) تنخواہ دی جائے گی، ملازمت کے لیے مرد و خواتین دونوں درخواست دے سکتے ہیں، تاہم امیدوار کی عمر کم از کم 18 سال اور جسمانی صحت بہتر ہونا ضروری ہے ۔اس منفرد ملازمت میں روزانہ 6 گھنٹے کام کرنا ہو گا جبکہ ماہانہ 4 چھٹیاں بھی دی جائیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں