بادامی باغ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری قتل
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے تھانہ بادامی باغ کی حدود میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالناہید خان کے نام سے ہوئی اوراسکا تعلق ضلع نارووال کے علاقے شکر گڑھ سے ہے ، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ،قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔