ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان
مانگامنڈی میں حبیب الرحمن ،ہربنس پورہ میں زبیر ،ساندہ میں احمد علی کولوٹاگیا سبزہ زار عاطف ، شفیق آباد سے بلال ،مزنگ سے منصور کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ، موبائل فونزاور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ مانگامنڈی میں حبیب الرحمن سے 3لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل ،ہربنس پورہ میں رانا زبیر سے 3لاکھ اور موبائل،ساندہ میں احمد علی سے 2لاکھ 55ہزار اور موبائل ، شاہدرہ میں ظہیر سے 2 لاکھ 25ہزار اور موبائل ، گرین ٹاؤن میں اجمل سے 2لاکھ اور موبائل،نولکھا میں ندیم سے 15ہزار روپے اور موبائل ، کوٹ لکھپت میں عامر سے 10ہزار اور موبائل،گجر پورہ میں نعیم سے پانچ ہزار اور موبائل جبکہ چوہنگ میں عارف سے دس ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا ۔ سبزہ زار سے عاطف ، شفیق آباد سے بلال ، نوانکوٹ سے عمران اور مزنگ سے منصور کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔