میٹا نے بھارتی فِن ٹیک کمپنی کے بانی کنال شاہ کو واٹس ایپ کا نیا سربراہ مقررکردیا
ممبئی(اے ایف پی)امریکی ٹیک کمپنی میٹا نے بھارتی فِن ٹیک کمپنی ’’سی آر ای ڈی‘‘ کے بانی کنال شاہ کو واٹس ایپ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔۔۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ایپ کی بڑی یوزر بیس سے آمدنی بڑھانے کے لیے نئی حکمت عملی اپنائے جائے گی ۔میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا کہ کنال شاہ نے ’’سی آر ای ڈی‘‘ کو ایک بڑی ٹیک کمپنی بنایا اور ان کی کاروباری سوچ واٹس ایپ کیلئے اہم ثابت ہوگی۔واٹس ایپ کے موجودہ سربراہ ول کیتھ کارٹ نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایپ اب اپنے مضبوط ترین مرحلے میں ہے ، جہاں تین ارب سے زائد صارفین اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال کر رہے ہیں۔