ایرانی مظاہرین کو خفیہ طور پر سٹار لنک ڈیوائسز فراہم کیں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی کا دعویٰ
تل ابیب (نیوز ایجنسیاں )اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ۔۔۔
جب وہ حکومت میں تھے تو اسرائیل نے ایران کے اندر حکومت مخالف مظاہرین کی مدد کے لیے چھپ کر (سمگل کر کے )ہزاروں سٹار لنک انٹرنیٹ ڈیوائسز پہنچائی تھیں۔ تاہم انہوں نے نیتن یاہو کی حکومت پر ناکامی کا الزام بھی لگایا۔