قصور:ٹریفک حادثات خاتون سمیت 2افراد جاں بحق
قصور(خبرنگار ) قصور میں دو ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ہیڈ بلوکی سے پھولنگر جانیوالا تقریباً 45 سالہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار تیز رفتار 10 ویلر ٹرالر کو کراس کرتے ہوئے ٹرالر کے پچھلے ٹائر کے نیچے آ کر موقع پر ہی چل بسا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور یاسین کو موقع سے گرفتار کر کے ٹرک اور موٹر سائیکل کو قبضے میں لے لیا۔پتوکی کے نواحی علاقہ ہلہ اڈا کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 32 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ 32 سالہ شمائلہ زوجہ اشرف اپنے بھائی کے ہمراہ بازار آئی ہوئی تھی کہ ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔