خلا میں ہچکولے کھاتا مونگ پھلی نما سیارچے کا انکشاف

خلا میں ہچکولے کھاتا مونگ پھلی نما سیارچے کا انکشاف

نیو یارک(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے نظامِ شمسی میں ایک انتہائی دلچسپ اور غیرمعمولی سیارچے کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔۔۔

 جو مونگ پھلی نما ہے اور خلا میں سفر کرتے ہوئے ہچکولے کھاتا نظر آتا ہے ۔محققین نے ڈونلڈ جوہانسن نامی سیارچے کا مطالعہ کیا اور دریافت کیا کہ یہ صرف ایک محور پر گردش نہیں کرتا بلکہ دو مختلف محوروں کے گرد گھومتا ہے ، جس کے باعث اس کی حرکت ایک ہچکولے کھاتی ہوئی مونگ پھلی جیسی محسوس ہوتی ہے ۔یہ حیران کن مشاہدہ ناسا کے لوسی سپیس کرافٹ کے ذریعے ممکن ہوا جس نے 20 اپریل 2025 کو اس سیارچے کے قریب سے پرواز کی تھی۔ تحقیق کے مطابق زمین سے کی جانے والی دوربینوں کی مشاہداتی معلومات پہلے ہی اشارہ دے چکی تھیں کہ یہ سیارچہ غیرمعمولی طور پر لمبا ہے ۔ تاہم، لوسی کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر نے اس کی اصل ساخت کو واضح کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں