آنکھ کے اندر پھنسی لکڑی ڈیڑھ برس بعد نکال لی گئی

آنکھ کے اندر پھنسی لکڑی ڈیڑھ برس بعد نکال لی گئی

ماسکو(نیٹ نیوز)روس میں ایک شخص کی آنکھ میں لکڑی کا ٹکڑا تین ماہ تک موجود رہا، لیکن اسے معلوم ہی نہ ہو سکا۔50 سالہ یوری 2024 میں اپنے باغ میں میپل کے درخت کی شاخیں کاٹ رہا تھا کہ اچانک اسے بائیں آنکھ میں شدید درد محسوس ہوا۔۔

اسے اندازہ ہوا کہ شاید لکڑی کا کوئی ٹکڑا آنکھ سے ٹکرایا ہے ۔کچھ دیر بعد درد کم ہو گیا ، تقریباً تین ماہ قبل اس کی حالت مزید خراب ہوگئی، درد ناقابلِ برداشت ہونے لگا اور بائیں آنکھ کی بینائی بھی متاثر ہونے لگی۔ گزشتہ ماہ یوری دھندلی نظر کے ساتھ کرسک ریجنل ہسپتال پہنچا، جہاں ڈاکٹروں نے ایم آر آئی کیا۔سکین میں انکشاف ہوا کہ ایک لمبا سا لکڑی کا ٹکڑا اس کی آنکھ کے ساکٹ سے ہوتا ہوا کھوپڑی کے اندر تک پہنچ چکا تھا۔ خوش قسمتی سے ڈاکٹروں نے بغیر کسی بیرونی چیرا لگائے ناک کے راستے 12 سینٹی میٹر لمبی لکڑی نکال دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں