امریکا:دنیا کی سب سے بڑی ڈِم سم پارٹی کا ریکارڈ

امریکا:دنیا کی سب سے بڑی ڈِم سم پارٹی کا ریکارڈ

سیئٹل (نیٹ نیوز)امریکی شہر سیئٹل کے ایک علاقے نے ایک منفرد انداز میں گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جہاں 830 افراد نے ایک ہی وقت میں بیٹھ کر ڈم سم کھائی۔۔

۔یہ ریکارڈ چائنا ٹاؤن انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ کی سمر کِک آف بلاک پارٹی کے دوران قائم کیا گیا، جہاں سب سے بڑے اجتماعی ڈم سم ڈنر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی گئی۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں قائم ہوا تھا، جہاں 2019 میں ریڈیو سٹیشن ڈبیو ایس ایف ایم کے زیرِ اہتمام ایک تقریب میں 764 افراد نے ایک ساتھ ڈم سم کھائی تھی۔سیئٹل کی تقریب کے منتظمین کے مطابق تقریباً 900 افراد کھانے کے لیے بیٹھے تھے ۔ تاہم، سرکاری گنتی کے وقت صرف 830 افراد ریکارڈ کے لیے اہل قرار پائے ، کیونکہ کچھ شرکا مقررہ گنتی سے پہلے اپنی نشستوں سے اٹھ گئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں