8ماہ کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 49فیصد اضافہ
گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 49 فیصد اضافہ ہواہے
کراچی ( بزنس رپورٹر )ادارہ برائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری 2019-20ء کے دوران تمباکو کی برآمدات 2کروڑ 59لاکھ ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 2018-19ء کے دوران تمباکو کی برآمدات سے ایک کروڑ 73لاکھ ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔