ایران کا بھارت سے ضبط شدہ 3 تیل بردار جہاز چھوڑنے کا مطالبہ
بھارت نے فروری میں شناخت چھپانے کا الزام لگا کر جہاز وں پر قبضہ کیا تھا
تہران (رائٹرز )ایران نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فروری میں ضبط کیے گئے تین تیل بردار جہازوں کو چھوڑ دے ۔ یہ مطالبہ ان مذاکرات کے دوران کیا گیا جن کا مقصد خلیج سے آبنائے ہرمز کے راستے بھارت کے پرچم والے یا بھارت جانے والے جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانا ہے ۔ بھارتی حکام نے ان تین جہازوں کواپنی سمندری حدود کے قریب ضبط کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اپنی شناخت چھپائی یا تبدیل کی تھی اور سمندر میں غیر قانونی طور پر جہاز سے جہاز تک سامان منتقل کرنے میں ملوث تھے ۔ایک ایرانی عہدیدار کے مطابق تہران نے بعض ادویات اور طبی آلات کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایران کے سفیر نے پیر کو نئی دہلی میں بھارتی وزارتِ خارجہ کے حکام سے ملاقات کی اور اس معاملے پر بات چیت کی۔بھارتی حکام کے مطابق ایران نے حال ہی میں مائع پٹرولیم گیس کے دو بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی تھی، جن میں سے ایک پیر کے روز مغربی بھارت واپس پہنچ گیا۔