حماس اور غزہ امن بورڈ کے نمائندوں کے مابین مذاکرات

حماس اور غزہ امن بورڈ کے نمائندوں کے مابین مذاکرات

غزہ میں جنگ بندی قائم رکھنے اوربعد از جنگ انتظامات پر بات چیت اگر اسرائیل نے نئی پابندیاں عائد کیں تو جنگ بندی ختم کر دینگے :حماس

قاہرہ(رائٹرز)حماس نے قاہرہ میں ٹرمپ کی قیادت میں قائم ہونے والے غزہ امن بورڈ کے نمائندوں سے مذاکرات کیے ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات ایران جنگ کے بعد پہلی عوامی ملاقات تھی جس میں غزہ میں جنگ بندی کے تحفظ اور بعد از جنگ انتظامات پر بات چیت  ہوئی۔ مذاکرات کے بعد اسرائیل نے رفح بارڈر کراسنگ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا، جو جنگ کے آغاز سے بند تھی، جس کا کریڈٹ بعض تجزیہ کاروں نے مذاکرات کو دیا ہے ۔ حماس نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نئی پابندیاں عائد کرتا رہا تو وہ جنگ بندی سے وابستہ وعدوں سے پیچھے ہٹ سکتا ہے ۔ مزید ملاقاتیں جلد متوقع ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں