تاجربرادری کاکورونا پابندیوں میں نرمی کے فیصلے کا خیرمقدم

تاجربرادری کاکورونا پابندیوں میں نرمی کے فیصلے کا خیرمقدم

ملازمین کی ویکسی نیشن لازمی قرار دینا بھی دانشمندانہ فیصلہ ہے ،زبیر موتی والا

کراچی(بزنس رپورٹر)بزنس مین گروپ کے رہنماؤں اور کراچی چیمبرکے عہدیداروں نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے 15 جون سے پابندیوں میں نرمی کے فیصلے کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی تاجر برادری پابندیوں میں اشد ضروری نرمیوں کو سراہتی ہے جن سے تاجروصنعتکاروں کو کاروباری وصنعتی سرگرمیاں معمول پر لانے میں مدد ملے گی اور یہ نرمیاں معیشت کے حق میں ہیں۔چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا، وائس چیئرمین طاہر خالق، ہارون فاروقی، انجم نثار، جنرل سیکریٹری اے کیو خلیل، صدر کے سی سی آئی شارق وہرہ، سینئر نائب صدر ثاقب گڈلک اور نائب صدر شمس الاسلام نے مشترکہ بیان میں سندھ حکومت سے درخواست کی کہ وہ این سی او سی کے اعلان کردہ فیصلوں کو نافذ کرتے ہوئے صوبائی سطح پر بھی اسی کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری و نجی شعبے کے تمام ملازمین کی ویکسی نیشن لازمی قرار دینا بھی ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں