اوپن مارکیٹ میں ڈالر163کی سطح پر واپس ،سونامستحکم

اوپن مارکیٹ میں ڈالر163کی سطح پر واپس ،سونامستحکم

ڈالر کا انٹربینک ریٹ 163.60،اوپن مارکیٹ میں 163.90روپے پرآگیا

کراچی (بزنس رپورٹر)انٹربینک میں ڈالر کی قدرمستحکم رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں کمی کارجحان رہا جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 164روپے کی سطح سے واپس 163 پر آ گیا، ادھرسونے کی فی تولہ قیمت میں استحکام رہا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر 163.60روپے پربرقرار رہا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر10پیسے کی کمی سے 164روپے سے کم ہو کر 163.90 روپے پر آگیا ،اسی طرح یورو 50پیسے کی کمی 193.50روپے کا ہوگیا تاہم برطانوی پاؤنڈ 227 روپے پرمستحکم رہا ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 1813ڈالر فی اونس کا ہوگیا،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا1لاکھ10ہزار600اور دس گرام 94 ہزار 822 روپے پر مستحکم رہا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1460روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں