الائیڈ بینک کا او ایل ایکس مال کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنر شپ معاہدہ

الائیڈ بینک کا او ایل ایکس مال کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنر شپ معاہدہ

الائیڈ بینک نے ای کامرس کے معروف ادارے او ایل ایکس مال کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کا معاہدہ کیا ہے

کراچی(کامرس ڈیسک)اس کا مقصد بینک کے ان صارفین کی زیادہ بہتر انداز میں خدمت کرنا ہے جو اسمارٹ فون ، الیکٹرونکس اور گھریلو آلات خریدنے یا ان کی جگہ ایسی ہی لیکن زیادہ عمدہ اور جدید ترین آلات اور لائف اسٹائل پروڈکٹ خصوصی (رعایتی) نرخوں پر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر الائیڈ بینک کے گروپ ہیڈ (برائے کارڈز اور حصول بزنس) محمد زمان نے کہا کہ ہم اپنی روایت کے مطابق صارفین کیلئے ای پے منٹ کو زیادہ آسان، قابل اعتماد اور پہلی ترجیح بنانا چاہتے ہیں ۔OLX پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ سید اسد رضوی نے کہا کہ ہم الائیڈ بینک کی شراکت کے ساتھ ملک میں ای کامرس کو فروغ دینے اور صارفین کو نئے ڈیزائن اور بیش بہا خوبیوں کی حامل اشیاء اور آلات کی بڑے پیمانے پر فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار پوری دلجمعی کے ساتھ ادا کرینگے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں