ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا ڈیجیٹل ایڈیشن میں تاجروں کو شرکت کی دعوت

 ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا ڈیجیٹل ایڈیشن میں تاجروں کو شرکت کی دعوت

پی ٹی اے کو2022میں ایف ٹی اے تک لے جانا چاہتے ہیں ،قونصل جنرل جون کنکورو

حیدرآباد(اے پی پی)قونصل جنرل ریپبلک آف انڈونیشیا ڈاکٹر جون کنکورو نے کہا ہے کہ پچھلے سال کی طرح اِس سال بھی انڈونیشیا ایک بہت بڑی تجارتی نمائش ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا ڈیجیٹل ایڈیشن کے نام سے 21 اکتوبر سے کرنے جارہا ہے جو 4 نومبر 2021 تک جاری رہے گی۔ حیدرآباد کے تاجروں اور بالخصوص چیمبر کے اراکین کو اس تجارتی نمائش میں شرکت کی دعوت ہے ،پاکستان اور انڈونیشیا کے تاجروں کو تجارت، سیاحت، سرمایہ کاری اور تعلیمی مواقع فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قونصل جنرل نے کہا کہ 2013 میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی معاہدہ (پی ٹی اے )ہوا تھا جس کے مطابق دو طرفہ ممالک کی 545 مصنوعات کی تجارت پر اتفاق کیا گیا۔ انڈونیشین حکومت 2022 میں اِس معاہدے کو (ایف ٹی اے ) آزاد تجارتی معاہدہ تک لے جانا چاہتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں