اسٹاک ایکسچینج میں محدودپیمانے پر تیزی،4ارب روپے منافع

اسٹاک ایکسچینج میں محدودپیمانے پر تیزی،4ارب روپے منافع

47پوائنٹس بڑھ کرانڈیکس43280پربند،55فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز محدود پیمانے پر تیزی رہی ، 100انڈیکس47پوائنٹس کے اضافے سے 43280 پر بندہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 4ارب کا منافع ہوا تاہم 55.73 فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،تاہم کم قیمت حصص کی فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 42973پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 59.20پوائنٹس کے اضافے سے 16777 پوائنٹس پرجاپہنچا جب کہ آل شیئرز انڈیکس 16718 پوائنٹس سے بڑھ کر 29620پوائنٹس پر آگیا ، مجموعی سرمایہ74کھر ب18ارب روپے ہوگیا۔پیر کو6ارب روپے مالیت کے 17 کروڑ 69 لاکھ 13 ہزار حصص کے سودے ہوئے ،مجموعی طور پر 314 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 122 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،175میں کمی اور17 میں استحکام رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں