چاول کی بر آمد کیلئے ایکسپورٹرز نے بحری جہاز بک کرلیا

 چاول کی بر آمد کیلئے ایکسپورٹرز  نے بحری جہاز بک کرلیا

کراچی(بزنس رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز نے کنٹینرز کی قلت اور بڑھتے کرایوں کے باعث چاول کی افریقی ممالک میں بر آمد کیلئے بحری جہاز بک کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن نے اپنی مدد آپ کے تحت بلک کارگو جہاز بک کیا ہے ۔ سینئر وائس چیئرمین انور میا نور نے بتایا کہ ہم اپنے آرڈرز کی بروقت تکمیل کیلئے یہ قدم اٹھانے پر مجبور تھے کیونکہ آرڈرز منسوخ ہونے کی صورت میں پاکستان کی ساکھ مجروح ہوسکتی تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں