پریمیئر پرائز بانڈز کی سال رواں کی پہلی قرعہ اندازی10مارچ کو ہوگی

پریمیئر پرائز بانڈز کی سال رواں کی پہلی قرعہ اندازی10مارچ کو ہوگی

راولپنڈی(اے پی پی)پریمیئر پرائز بانڈز کی سال رواں کی پہلی قرعہ اندازی 10مارچ کو ہوگی۔

قومی بچت ڈائریکٹوریٹ کے مطابق سال 2022میں پریمیم پرائز بانڈز کی پہلی قرعہ اندازی کے شیڈول کے تحت 25ہزار روپے والے رجسٹرڈ پریمیئر پرائز بانڈزکی قرعہ اندازی 10مارچ کوا سٹیٹ بینک راولپنڈی میں منعقد ہوگی جبکہ اسی روز40ہزار روپے کے رجسٹرڈ پریمیئر پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کوئٹہ میں ہوگی ۔ نظامت قومی بچت کے مطابق 40ہزار روپے مالیت کے رجسٹرڈ پریمیئر پرائز بانڈ کا پہلا انعام 8کروڑ روپے جبکہ 25ہزار روپے والے رجسٹرڈ پریمیئر پرائز بانڈکا پہلا انعام 3کروڑ روپے (دو انعامات ) ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں