زرعی اجناس کی درآمدات میں 15.46فیصد اضافہ
اسلام آباد (نمائندہ دنیا) پاکستان میں زرعی اجناس کی پیداوار میں خطرناک حد تک کمی کی وجہ سے موجودہ مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ زرعی اجناس کی درآمدات 7 ارب 6 کروڑ 77 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔
گزشتہ مالی سال اس عرصے میں 6 ارب 12 کروڑ ڈالر کی اشیاء درآمد کی گئی تھیں اور اس میں 15.46 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال جولائی تا مارچ خوردنی تیل کی درآمدات 1 ارب 90 کروڑ ڈالر تھیں جو اس سال 2 ارب 85 کروڑ ڈالر ہیں۔ 12 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی 2 لاکھ 79 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی تھی، اس سال 3 لاکھ 11 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی۔ گزشتہ سال 98 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی 36 لاکھ 12 ہزار ٹن گندم درآمد کی گئی تھی، اس سال 79 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی 22 لاکھ 6 ہزار 880 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی ہے ۔