ڈالرکی اڑان جاری ، ایک تولہ سونا1100روپے سستا

ڈالرکی اڑان جاری ، ایک تولہ سونا1100روپے سستا

کراچی(بزنس رپورٹر)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالرکی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ،ادھر ایک تولہ سونا 1100روپے سستاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر38پیسے کے اضافے سے 283.58 روپے پرجاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر50پیسے مہنگا ہو کر 285.50 روپے کاہوگیا۔اسی طرح یورودوروپے کے اضافے سے 306روپے اوربرطانوی پاؤنڈ دو روپے مہنگاہوکر348روپے کاہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 28ڈالرکی کمی سے 1950 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1100روپے کی کمی سے دو لاکھ 4 ہزار 600 روپے اوردس گرام 944 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 75 ہزار 411 روپے کاہوگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں