درآمدات پرمال برداری انشورنس اخراجات 36 فیصد کم

درآمدات پرمال برداری  انشورنس اخراجات 36 فیصد کم

اسلام آباد(اے پی پی)ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر36 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں درآمدات پر مال برداری اور انشورنس کے اخراجات کاحجم 1.605 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا ۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 2.179ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فروری 2023 میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں سالانہ بنیادوں پر132 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔فروری میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 158.76 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری میں 368.27 ملین ڈالرتھا۔جنوری کے مقابلے میں فروری میں اخراجات میں ماہانہ بنیادوں پر0.80 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔ مالی سال 2022 میں اخراجات کاحجم 3.667 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں