مرکنٹائل ایکسچینج میں 16.3ارب کے 14406سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 16.3ارب کے 14406سودے

کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 16.3ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روزپی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 14406 رہی۔

 زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 6.906 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 4.146 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.434 ارب روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.117 ارب روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 954.186 ملین روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 794.648 ملین روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 386.973 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 375.315 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 99.918 ملین روپے ، جاپان ایکوٹی کے سودوں کی مالیت 76.828 ملین روپے ، کاپر کے سودوں کی مالیت 66.997 ملین روپے اور برینٹ کے سودوں کی مالیت 24.272 ملین روپے رہی۔ایگری کلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 7 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7.584 ملین روپے ریکارڈکی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں